عمران خان کی جاسوسی کرنیوالے ملازم سے متعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان کے گھر میں جاسوسی کےلئے استعمال ہونے والے ملازم کو نکال دیا گیا۔ ملازم پر عمران خان کے کمرے میں جاسوسی آلہ لگانے کا الزام تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 23 سالہ ملازم کو جاسوسی کیلئے استعمال کیا گیا، ملازم کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان نے ملازم کو معاف کر دیا ہے۔
عمران خان کے گھر کی جاسوسی کا معاملہ
— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) June 26, 2022
تحریک انصاف جاسوسی کرنے والے ملازم کو سامنے لے آئی
عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کو معاف کردیا
جاسوسی کرنے والے ملازم کے خلاف کوئی قانونی کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ
میں جاسوسی کرنے پر شرمندہ ہوں،
مجھے ایک ایجنسی نے 50 ہزار دئیے تھے،ملازم pic.twitter.com/bRSprwbbau
شہباز گل کا کہنا تھا کہ جاسوسی کیلئے ملازم کا استعمال کرنے والوں کیلئے یہی پیغام ہے کہ گھروں کے تقدس کو پامال نہیں کرنا چاہیے۔ ملازم گزشتہ 6 سال سے عمران خان کے گھر پر صفائی کا کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کیلئے پھر مشکل ،عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
خیال رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جاسوسی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، بنی گالہ میں ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
بنی گالہ کے ملازمین کو خرید کر جاسوس ڈیوائس لگانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بنی گالہ میں ہی موجود ایک ملازم نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق ملازمین کو عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگانے کیلیے پیسے دیے گئے تھے کہ ایک ملازم نے بنی گالہ کی سیکیورٹی ٹیم کو جاسوس ڈیوائس لگانے سے متعلق منصوبے سے آگاہ کر دیا۔