لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں، عمران خان 

Jun 26, 2022 | 18:20:PM
چیئرمین تحریک انصاف، عمران خان، لوٹے ضمیر بیچ کر، حلقے کے عوام، توہین کرتے ہیں
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہناہے کہ لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں ، عوام نے اب لوٹوں کو شکست دینی ہے۔
لاہور کے حلقے پی پی 168 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ جتنی بھی دھاندلی کرلیں ملک نواز کو جتوانا ہے اور لوٹے کو شکست دینی ہے ، ،پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے، غنڈہ گردی کی جا رہی ہے،ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں ۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ ملک نواز اعوان میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں،ملزم حمزہ اور اس کے والد چیری بلاسم شریف کو شکست دینی ہے،ان کا کہناتھا کہ ہم نے بیرونی سازش سے مسلط ہونیوالوں کو شکست دینی ہے،ہم نے ناجائزاور امپورٹڈ حکومت کو ہر حال میں شکست دینی ہے ،گھر گھر جا کر لوگوں کو تیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا 16 ہزار ٹیچرز فوری بھرتی کرنے کا اعلان