جمشید دستی کا مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)مظفرگڑھ میں جمشید دستی کی جانب سے مہنگائی کیخلاف انوکھا احتجاج کیا گیا، پارٹی کارکنوں کے ہمراہ قمیضیں اتارکر اور روٹیاں گلے میں لٹکالیں۔
عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی قیادت میں جھنگ روڈ سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، اس موقع پر مظاہرین نے حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی بھی کی، سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے گلے میں سوکھی روٹیاں لٹکاکر مظاہرین سے خطاب کیا۔
جمشید دستی کا کہنا تھا حکومتی پالیسیوں کے باعث ہونے والی مہنگائی نے غریب کو برباد کردیا ہے، امپورٹڈ حکومت کو سازش کے تحت عوام پر مسلط کردیا گیا، کون سی ایسی مجبوری تھی جو ان لوگوں کو قوم پر مسلط کیا گیا۔
جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث عوام بھوکے رہنے اور خودکشیوں پر مجبور ہیں، ریلی کے اختتام پر شرکا نے کچہری چوک پر علامتی دھرنا بھی دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے ادھار تیل کی خریداری میں توسیع کا امکان