تحریک انصاف کی ایم کیو ایم کو دوبارہ اتحاد کی دعوت

Jun 26, 2022 | 21:17:PM

(24نیوز)پی ٹی آئی نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر ساتھ چلنے کی پیشکش بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ صبح کا بھولا شام کولوٹ آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے، ایم کیوایم واپس آنا چاہے تو ہم اسے خوش آمدید کہیں گے، جبکہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیا۔
سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کو جو سہانے خواب دکھائے گئے تھے وہ کبھی پورے نہیں ہوں گے۔انہوں نے ایم کیو ایم کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کے تین راستے بھی بتا دئیے۔ ایک آپشن ایم کیوایم پی ڈی ایم کو چھوڑ دے،دوسرا یہ کہ ان کے ساتھ رہیں چاہے کچھ ملے نہ ملے، تیسرا راستہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ آجائیں، ان کا کہناتھا کہ فیصلہ متحدہ کو کرنا ہے ۔پی ٹی آئی رہنما وں کا کہناتھاکہ تمام اتحادی جماعتوں کو لوٹے کا انتخابی نشان الاٹ کردینا چاہئے۔الیکشن میں ریاستی مشینری کو استعمال کرکے دہشت گردی کی گئی، کشمور میں ڈاکو الیکشن کے ڈبے اٹھا کر لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:سوات ضمنی الیکشن؛ تحریک انصاف نے میدان مار لیا

مزیدخبریں