(24 نیوز)سندھ کے 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، زیادہ تر علاقوں میں پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے تحت 14 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کاکامیابی سے انعقاد کیاگیا ،جس کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، لاڑکانہ میں میونسپل کمیٹی نوڈیرو کے تمام 7 وارڈز پر پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا، کشمور میں بھی پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کردیا، 11 وارڈز میں کامیابی ملی ۔
ٹاﺅن کمیٹی ڈہرکی میں 14 میں سے 11 وارڈ پر پیپلزپارٹی کامیاب جبکہ3 پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے، ڈاﺅن کمیٹی خان گڑھ میں گھوٹکی کے 6 میں سے 4 وارڈز میں پیپلزپارٹی کی جیت ہوئی۔
لاڑکانہ میں سہیل انور سیال کے بھائی شاہ رخ وائس چیئرمین منتخب ہو گئے ادھر سکھر یونین کونسل 5 کے نثار صدیقی ٹاﺅن میں خورشید شاہ کے فرزندزیرک شاہ کامیاب ہو گئے، مٹھی میں بھی تیر چل گیا،15 میں سے 14 وارڈز پر پیپلزپارٹی کامیاب ہو گئی،وارڈنمبر13 پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے یہاں آزادامیدوار کو برتری حاصل ہے۔
ڈگری ٹاﺅن کمیٹی کے14 میں سے 9 وارڈز میں پولنگ ہوئی،جہاں پر پیپلزپارٹی نے کلین سوئپ کیا اورتمام 9 وارڈز میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیابی ملی ۔
خیرپور کی گمبٹ میونسپل کمیٹی کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے میدان مار لیا، 13 میں سے 10 وارڈز پر کامیاب ہوئے،جی ڈی اے صرف2 وارڈز میں کامیاب، ایک وارڈ پر جے یو آئی کو کامیابی ملی۔
لاڑکانہ ٹاﺅن کمیٹی باڈہ پر پیپلزپارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،عوامی اتحاد 14 میں سے 8 نشستوں پر کامیاب ہو گیاجبکہ پیپلزپارٹی 6 نشستیں لے سکی ۔
اوباڑو ٹاﺅن کمیٹی کے 9 وارڈز میں 6 پر پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا،ٹاﺅن کمیٹی کے 3 وارڈ پر آزادامیدوار کامیاب ہوئے، خیرپورکی احمد پور ٹاﺅن کمیٹی میں جی ڈی اے نے میدان مار لیا،احمد پور ٹاﺅن کمیٹی کے 6 سے 4 وارڈز میں جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہوئے،احمد پور ٹاﺅن کمیٹی کے 2 وارڈز پر پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت گئے ۔
عمرکوٹ کی میونسپل کمیٹی کے کل 14 میں سے پیپلزپارٹی 8 وارڈزمیں کامیاب ہوئی،پی ٹی آئی کے امیدوار6 وارڈز میں کامیاب ہوئے ،
خیرپور کی پیر جوگوٹھ میونسپل کمیٹی میں جی ڈی اے نے کلین سویپ کیا،میونسپل کمیٹی کے 7 وارڈز پر جی ڈی اے کے امیدوار کامیاب ہوئے،
کوٹ ڈیجی کی ٹاﺅن کمیٹی میں پیپلزپارٹی کو شکست ہوئی، جی ڈی اے نے میدان مار لیا،9 میں 5 وارڈز پر جی ڈی اے کی جیت، 4 پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی،سابق صوبائی وزیر منظور وسان اپنا گھر کوٹ ڈیجی سے ہار گئے ۔
سندھ بلدیاتی انتخابات؛ لاڑکانہ، کشمورسمیت دیگر پر پیپلزپارٹی کا کلین سوئپ
Jun 26, 2022 | 23:31:PM