ساجد سدپارہ کا پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز

Jun 26, 2023 | 15:11:PM

(24 نیوز)پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نےپاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ۔

ساجد سدپارہ نے بغیر آکسیجن 8 ہزار 1سو 25 میٹر بلند نانگا پربت چوٹی سر کر لی ،ساجد سدپارہ کے ساتھ شاہ دولت نے بھی آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت چوٹی کامیابی کے ساتھ سر کر لی ،امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی آج صبح کامیابی کے ساتھ ماؤنٹ نانگا پربت سر کر لی ۔

ضرور پڑھیں :پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا پروفیشنل باکسنگ میلہ گلگت میں سج گیا 

ساجد سدپارہ اس سے پہلے بھی 6 آٹھ ہزار میٹر سے بلند چوٹیاں بغیر اضافی آکسیجن کے سر کر چکے ہیں،شاہ دولت کا تعلق شمشال سے ہے اور اس سے پہلے K2 سر کر چکے ہیں،امتیاز علی سدپارہ اس سے پہلے K2,G1,G2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں ،یوسف علی کا تعلق ہوشے سے ہے اور اس سے پہلے G2,K2 اور براڈ پیک سر کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں