(ویب ڈیسک) بحرِ اوقیانوس کی گہرائیوں میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانی والی آبدوز ٹائٹن کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹن کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا شہزادہ سلیمان باپ کے ہمراہ سمندری کی گہرائی میں نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے کیلئے گیا تھا۔
رواں ماہ 18 جون کو لا پتہ ہونے والی آبدوز میں اپنا بیٹا اور شوہر کھونے والی کرسٹن داؤد نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹر ویو میں کہا کہ سلیمان سمندر کی گہرائی میں جا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے تھا اس لیے سانحے کے دن وہ اپنے ساتھ روبک کیوب بھی لے گیا تھا جس کے لئے اس نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی، ان کے شوہر بیٹے کو عالمی رکارڈ بناتے وقت کے مناظر کی عکس بندی کیلئے اپنا کیمرہ بھی ہمراہ لے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بدقسمت سفر کی داستان ،بدقسمت مسافروں کے نام
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے وہ بھی ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنا چاہتی تھیں لیکن کرونا وبا کے باعث ارادہ ترک کر دیا، اب وہ اپنے شوہر داؤد کی وجہ سے آبدوز میں نہیں گئیں کیونکہ ان کا شوہر واقعی وہاں جانا چاہتا تھا۔
قبل ازیں شہزاد داؤد کی بڑی بہن اور سلیمان داؤد کی پھوپھو نے بھی انکشاف کیا تھا کہ ان کا بھتیجا سمندر کی گہرائی کا سفر کرنے کیلئے ٰخوف زدہ تھا لیکن وہ صرف فادر ڈے کے موقع پر اپنے باپ کو خوش کرنے کیلئے اس خطرناک سفر پر گیا۔
واضح رہے کہ 1912 میں تباہ ہونے والے بحری جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز ٹائٹن 18 جون کو لا پتہ ہو گئی تھی، بعد ازاں ٹائٹن کی مالک کمپنی اوشین گیٹ نے اس میں سوار 2 پاکستانیوں سمیت 5 افراد کی موت کی تصدیق کر دی تھی۔