سٹیٹ بینک نے 27 جون کو ہونے والی عام تعطیلات منسوخ کردیں

Jun 26, 2023 | 17:54:PM

(24 نیوز) سٹیٹ بینک نے 27 جون 2023 سے ہونے والی عام تعطیلات منسوخ کردیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 27 جون کی بجائے 28 جون بروز بدھ سے شروع ہوں گی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر بینکس 28 سے 30 جون 2023  تک بند رہیں گے، بینکس بدھ سے جمعہ عام تعطیلات کے سبب بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر،حکومت نے ایک اور ٹیکس لگا دیا

سٹیٹ بینک  کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پیر 3 جولائی 23 کو بینک ہالیڈے کی بنا پر عام لین دین کے لئے بینکس بند رہیں گے،  تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے،مائکرو فنانس بینک اُس روز عام لین دین کے لیے بند رہیں گے،  تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں،مائکرو فنانس بینکوں کے ملازمین حسبِ معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

مزیدخبریں