(24 نیوز )چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آرمی چیف سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کے بعد بالآخر ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس حوالے سے بڑی خبر دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف سے پریس بریفنگ میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ سابق وزیر اعظم اور ’’پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان بار بار کہہ رہے ہیں کہ میں صرف آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مذاکرات کرنا چاہتا ہوں ‘‘ اس پرآپ کی کیا رائے ہے ؟
سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز ایک جگہ پر بیٹھ کر اتفاق رائے پیدا کریں تاکہ معاشی استحکام اور جمہوریت کی اقتدار مزید پروان چڑھے، پاک فوج ہر ایسے عمل کو سپورٹ کرتی ہے اور کرتی رہے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں اور بلا تفریق ہیں،پی ٹی آئی کے چیئر مین کے مذاکرات کے حوالے سے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے ساتھ مذاکرات کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3فوجی افسران نوکری سے فارغ