مسلسل سستا ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

Jun 26, 2023 | 18:32:PM

(24 نیوز) گزشتہ ہفتے کے دوران مسلسل سستا ہونے والا سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اثرات تمام شعبہ زندگی پر پڑ رہے ہیں، ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء دن بہ دن مہنگی ہوتی چلی جا رہی ہیں۔ ایسی بے ہنگم صورت حال میں سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مسلسل کمی آئی لیکن نئے کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا ہو گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: عام تعطیلات منسوخ، اعلان ہو گیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 51 ہزار 300 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے اضافے سے 1 لاکھ  84 ہزار 585 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1931 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب ایک تولہ چاندی 50 روپے اضافے سے 2550 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں