پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت برقرار

Jun 26, 2023 | 18:52:PM

(24 نیوز) آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دورہوتے ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی آ گئی اور ڈالر کی قیمت میں بھی ٹھہراؤ آ گیا۔

 آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو گئیں، پاکستان سے معاہدےکا اعلان جلد متوقع ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے دن اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 291 روپے پر برقرار ہے جبکہ یورو 4 روپے سستا ہو کر 313 روپے تک گرگیا۔ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ایک روپے اضافے سے 369 روپے کا ہو گیا، امارتی درہم 80 پیسے کمی سے 79 روپے 20 پیسے اور سعودی ریال 75 روپے 75 پیسے پر ہی برقرار ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتہ مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو آئی ہے، دوہفتے بعد اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری کی جا رہی ہے، 100 انڈیکس میں 1371 پوائنٹس کی تیزی پر کاروبار کا اختتام ہوا ہے۔

ہفتے کے پہلے ہی روز 100 انڈیکس 3 اعشاریہ 42 فیصد  اضافے سے 41 ہزار 400  کی سطح  بحال ہوئی، 100 انڈیکس 41 ہزار 431 کی سطح پر بند ہوا، 7.03  ارب روپے مالیت کے 22.67  کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 200 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں