(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ نے خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ نون کی بڑی وکٹ گرا دی،مسلم لیگ نون کے خیبرپختونخوا کے سینئر نائب صدر انتخاب خان جمکنی پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر کرنل ریاض خان چمکنی بھی پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بن گئے،فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے نائب صدر خیبر پختونخوا نور اللہ شازلی نے بھی پاکستان مسلم لیگ کو جوائن کر لیا،ڈیموکریٹک فرنٹ پشاور ڈویژن کے صدر کامران اعوان بھی پاکستان مسلم لیگ کا حصہ بن گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی
انتخاب خان جمکنی سمیت تمام شمولیٹ اختیار کرنے والے سیاسی شخصیات کی صدر پاکستان مسلم لیگ و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری سالک حسین اور سیکرٹری جنرل پنجاب چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔
چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ چودھری سرور نے انتخاب خان چمکنی اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں شمولیت پر ویلکم کیا،انتخاب خان جمکنی کو پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کا صدر تعینات کر دیا گیا،انتخاب خان چمکنی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟