(24نیوز)ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی کی غیرموجودگی پر قانون سازی کا عمل تیزہو گیا، قائمقام صدر صادق سنجرانی نے نااہلی کی مدت 5سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دےدی،قائممقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردئیے۔
قائممقام صدر کے دستخط کرتے ہی بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا،بل کی منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدرمملکت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا،بل کی منظوری سے آرٹیکل62ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت؟