وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں سیلابی صورتحال کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور میں موسلادھار بارش سے پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور شہریوں کی پریشانی کانوٹس لے لیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نےصوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ اشتراک عمل سے نکاسی آب کے لئے فوری اقدامات اور برساتی صورتحال میں تمام متعلقہ اداروں کی ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
وزیر اعظم نے برساتی صورتحال کی مانیٹرنگ اور انتظامی اقدامات کرنے، ٹریفک کی روانی اور متبادل راستوں کی بروقت نشاندہ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت برقرار
وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو تکلیف اور پریشانی سے بچانے کے لئے کوئی سستی نہ دکھائی جائے،انہوں نے 24 گھنٹے کی بنیاد پر نکاسی آب کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔