پی ٹی آئی سیالکوٹ کے بانی کارکن عمر فاروق مائر نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے بانی کارکن عمر فاروق مائر نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے بانی کارکن عمر فاروق مائر نے بھی کپتان سے راہیں جدا کر لیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر جان نچھاور کرنے والے کارکن نے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ق لیگ نے (ن)لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی
واضح رہے کہ عمر فاروق مائر عمران خان کے ساتھ وزیراباد میں گولی لگنے سے زخمی بھی ہوئے تھے، وہ سیالکوٹ میں عثمان ڈار مخالف دھڑے کو لیڈ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی