پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،12 گھنٹوں میں 21 رہنماؤں نے راہیں جدا کرلیں

Jun 26, 2023 | 20:54:PM

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف  کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی  کے مزید  21 رہنماؤں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال  سے تعلق رکھنے والے 21 رہنماؤں نے ایک ساتھ پارٹی چھوڑ کر عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا۔

پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت9 ارکان پارٹی چھوڑ گئے،امجد جوئیہ  این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد ڈوگر پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے ،پاکپتن سے تعلق رکھنے والے تینوں راہنما ہی پی ٹی آئی کے مضبوط ترین امیدوار تھے۔

اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان  نے پارٹی عہدوں سے مستعفی دے دیا جبکہ  ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان نے پارٹی چھوڑ دی۔

 ذرائع کے مطابق تمام تر ورکرز نے سانحہ9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جرم کیا ہے جو فوجی عدالتوں میں کیس چلنا چاہئے،شاہد خاقان عباسی

مزیدخبریں