ملتان، سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو مریضوں کا رش،خواتین سمیت بچے بھی متاثر

Jun 26, 2023 | 21:30:PM
 ملتان، سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو مریضوں کا رش،خواتین سمیت بچے بھی متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملتان شہر اور گردونواح سے سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں  گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال میں گیسٹرو میں مبتلا 126 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں  چلڈرن کمپلیکس کے 48 مریض، ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں12 مریض ، فاطمہ جناح وویمن کیمپس میں 6 خواتین مریض رپورٹ ہوئیں،رپورٹ ہونے والے بیشتر مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیالکوٹ کے بانی کارکن عمر فاروق مائر نے بھی سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا