(24 نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزارت داخلہ ملازمین، مردم شماری کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،جس میں وزارت داخلہ کے ملازمین کے اخراجات کیلئے8 ارب روپے منظور کر لئے گئے، مردم شماری کیلئے6 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے ایف سی کیلئے ایک ارب 40 کروڑ روپے ،وزارت ماحولیاتی تبدیلی کیلئے2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی، اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت اور ججز کی رہائش گاہوں کیلئے6 کروڑ 95 لاکھ روپے منظور کئے گئے۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایوی ایشن کیلئے22 کروڑ ، پارلیمانی امور کیلئے6 کروڑ 36 لاکھ روپے اورایوان صدر کے ملازمین کے اخراجات کیلئے6 کروڑ روپے کے فنڈز منظورکرلئے۔
یہ بھی پڑھیں: بادل برسیں گے یا سورج قہر ڈھائے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی