چیئرمین پی سی بی انتخاب؛بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے انتخاب کے انعقاد کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں آئینی درخواست 22جون کوپی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائرکی گئی تھی،آئینی درخواست گل محمد کاکڑ نے دائر کی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ 22جون کا نوٹیفکیشن پی سی بی کے آئین کے خلاف ہے، بورڈ آف گورنرز نے چیئرمین کا انتخاب 27جون کو کرنا ہے۔
عدالت نے درخواست کوباقاعدہ سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرنے کا حکم صادر کر دیا اور متعلقہ حکام کو تاحکم ثانی پی سی بی کے چیئرمین کے انتخاب سے روک دیا، حکم امتناعی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں بینچ نے ایک آئینی درخواست پر جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،12 گھنٹوں میں 21 رہنماؤں نے راہیں جدا کرلیں