پی ٹی آئی سیاست پر تنقید، معروف ٹی وی اینکر وقار ذکا کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا

Jun 26, 2023 | 23:09:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) معروف ٹی وی اینکر وقار ذکا کو پی ٹی آئی سیاست پر تنقید کرنے کی وجہ سے انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

2021 میں معروف ٹیلی ویژن شخصیت وقار ذکا کو ایک دھچکا لگا جب ان کے بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے تھے کیونکہ انہوں نے حکومت پر تنقید کی تھی، انہوں نے عمران خان کی انتظامیہ کی جانب سے پب جی (PUBG) اور کرپٹو کرنسی پر پابندی کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثہ: 24 سالہ بھارتی اداکار سورج کمار ٹانگ سے محروم ہوگئے

حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں کسی دعویدار اور گواہ کی شناخت نہیں کی گئی، بلکہ پولیس کی جانب سے ماضی میں وقار ذکا کیلئے کام کرنے والے افراد کو بھی بلوایا گیا اور انکوائری نوٹس جاری کیے گئے، واقعات کا یہ سلسلہ عمران خان کی پالیسیوں پر ان کی کھلی تنقید کے نتیجے مین سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل 2022 میں کراچی کی عدالت نے کسی دعویدار یا گواہ کی عدم موجودگی پر ذکا کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کی صداقت پر سوال اٹھا دیا تھا۔

مزیدخبریں