(ویب ڈیسکن)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے مشہور یوٹیوبر دیوراج پٹیل ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیوراج ایک ویڈیو بنانے کیلئے راجن پور جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے ٹرک نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی،واقعہ رائے پور کے تیلی بندھا تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔
دیوراج پٹیل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ بولتے نظر آتے ہیں کہ پلیز آپ لوگ مجھے کمنٹ میں گالیاں نہیں دیا کریں، دل سے برا لگتا ہے،جس کے بعد سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی سیاست پر تنقید، معروف ٹی وی اینکر وقار ذکا کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا
یوٹیوبر کی موت پر ان کے مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے, جبکہ چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بپیش بیگھال نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیوراج پٹیل کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر آنجہانی یوٹیوبر کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیوراج کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ میں صرف دو لوگ مشہور ہیں، ایک میں اور ایک مور کاکا۔ اس کے بعد وزیراعلیٰ اپنی ہنسی نہ روک سکے۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ دیوراج پٹیل نے اپنی موت سے چار گھنٹے قبل ایک ویڈیو بنائی اور پوسٹ کی تھی، ویڈیو میں انہوں نے سب کو الوداع کہا۔ دیوراج پٹیل نے 2021 میں مشہور یوٹیوبر بھوون بام کے ساتھ کامیڈی ڈرامہ ویب سیریز ڈھنڈورا میں کام کیا۔