ژوب میں طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور گاڑی ندی میں بہنے سے ایک شخص جاں بحق 3 زخمی

Jun 26, 2023 | 23:59:PM

(24 نیوز) ژوب میں آج ہونے والی طوفانی بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور گاڑی ندی میں بہہ جانے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔

ژوب میں آج ہونے والی تیز طوفانی بارش کے باعث کوئٹہ روڈ پر جوڈیشل کمپلیکس کے قریب گاڑی ندی میں بہہ گی، گاڑی ندی میں بہنے کے باعث ولی خان نامی شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے، حمید اللہ، صادق خان اور محمد اسماعیل کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں موسلادھار بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

شہر اور گردونواح میں آج ہونے والی تیز طوفانی بارش کے باعث ضلع شیرانی کے مقام دانہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ بند ہو گیا، ڈی آئی خان قومی شاہراہ ضلع شیرانی دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث روڈ پر ہر قسم کی چھوٹی بڑی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ  کی جانب سے شہریوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں کہ شیرانی میں تمام مسافر حضرات سفر سے گریز کریں، جب تک روڈ کو مکمل صاف نہیں کیا جاتا  تب تک روڈ مکمل طور پر بند رہے گا.

مزیدخبریں