ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان

Jun 26, 2024 | 09:28:AM

(24نیوز)کہیں دھوپ تو کہیں بادلوں کا سایہ، ملک کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے، بارشوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج سے  یکم جولائی کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کی توقع ہے،27 جون سے اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور کئی مقامات پر تیز بارش ہونے کا بھی امکان ہے،26 جون سے 30 جون کے دوران بہاولپور، لودھراں، مظفرگڑھ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

28 جون سے یکم جولائی تک گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نےپاکستان کی حمایت کا اعلان کر دیا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  28 جون سے یکم جولائی کے دوران خیبر پختونخوا، چترال، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ 26 جون سے 28 جون کے دوران لسبیلہ، خضدار میں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

28 سے 30 جون تک تیز بارش کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی، نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آندھی چلنے کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

 اس کے علاوہ کراچی میں گرمی کا زور برقرار ہے، آج بھی پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے،شہری 2روز تک جزوی ہیٹ ویو برداشت کرینگے۔

مزیدخبریں