طالب علم کا امتحان میں دلچسپ جواب ،دل کے منفرد فنکشز کی تصویر وائرل

Jun 26, 2024 | 10:12:AM
طالب علم کا امتحان میں دلچسپ جواب ،دل کے منفرد فنکشز کی تصویر وائرل
کیپشن: دل
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )طالب علم کا پرچے میں پوچھے گئے سوال کا دلچسپ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ۔
ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر طالب علم کی امتحان میں بنائی جانے والی دل کی تصویر منظر عام پر آگئی،امتحان میں طالب علم سے سوال پوچھا گیا کہ دل کی شکل بنائیں اور اس کے ساتھ ساتھ  فنکشنز بھی بتائے جائیں ،طالب علم نے دل کے فنکشنز بتانے کے بجائے لڑکیوں کے نام لکھ دئیے اور ساتھ ہی دلچسپ خصوصیات بھی بتادیں ۔

طالب علم نے بتایا کہ دل کے بظاہر پانچ فنکشنز دیکھے جا سکتے ہیں، جن کے نام ہیں پریا، پوجا،روپا،ہریتھا،نمیتھا ،ان فنکشنز کی مزید تفصیلات میں ان کی خصوصیات بھی بتائی گئی ہیں۔

لکھا گیا  کہ پریا : میں اس کو پسند کرتا تھا مگر اس نے مجھے ہمیشہ دھوکا دیا، روپا کے بارے میں کہا کہ یہ مجھ سے سنیپ چیٹ پر چیٹنگ کرتی تھی یہ ایک خوبصورت اور کیوٹ لڑکی ہے۔

نمیتھا: یہ میرے پڑوسی کی بیٹی ہے اس کے لمبے بال اور بڑی آنکھیں ہیں، پوجا: یہ میری سابقہ محبوبہ ہے اور میں اس کو نہیں بھول سکتا،آخر میں نریتھا کہ بارے میں لکتھے ہوئے کہا کہ یہ میری ہم جماعت ہے۔ 
طالب علم نے منفرد انداز میں دل کی خصوصیات بیان کی ہیں جو کہ انسٹاگرام پر وائرل  ہو رہی ہیں۔

ممتحن نے سوال کا جواب دیکھ کر طالب علم کو 10 میں سے صفر نمبر دے دیے۔