(24نیوز)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 1 درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کی جس کے روبرو پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے,جج افضل مجوکا نے انہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک پر حاضری کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کیا ہے,وکیل خالد یوسف نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہوں گا کہ عدالت کے نوٹس پر عمل درآمد نہیں ہوتا۔
جج افضل مجوکا نے کہا کہ جیل حکام کی جانب سے شو کاز کا جواب آ جائے تو مزید دیکھ لیتے ہیں، 8 جولائی تک عدت میں نکاح کیس میں اپیلوں پر فیصلہ کرنا ہے، ضمانتیں بعد میں رکھ لیتے ہیں۔
بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی کر دی۔