(24نیوز)سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کیلئے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف راولپنڈی نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی،سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید، زرتاج گل، راشد حفیظ، شیخ راشد شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم بھی عدالت میں پیش ہوئی، اڈیالہ جیل آنے والے ملزموں کی حاضری لگائی گئی،عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 15 جولائی تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
آج بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزموں پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی جو ہو نہ سکی،مقدمات میں نامزد خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو بھی آج اڈیالہ جیل طلب کیا گیا تھا،اس موقع پر اڈیالہ جیل کے اطراف سکیورٹی سخت اور پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی 1 درخواست ضمانت پر سماعت 16 جولائی تک ملتوی
اڈیالہ جیل کے قریب ناکے لگا کر چیکنگ بھی کی گئی۔