’موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘

کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا،اڈیالہ جیل کے باہر شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

Jun 26, 2024 | 11:33:AM
’موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا‘
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا،پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا، شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔

ضرورپڑھیں:سانحہ 9 مئی, اڈیالہ جیل میں سماعت،عمران خان و دیگر پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
یاد رہے اس سے قبل بھی شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا ابھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن بے گناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی، کل میں جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت سے رہا ہوا ہوں، ایک قبر ہے مردے تین ہیں، سپریم کورٹ سےبڑا ریلیف مل سکتا ہے۔