بنوں، ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ

Jun 26, 2024 | 12:19:PM

(عبدالقیوم وزیر)بنوں تھانہ صدر کی حدود میں ڈی آئی خان روڈ پر پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ہو گیا،دھماکہ میں ایک بچے کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا،دھماکہ میں پولیس اہلکار محفوظ رہے جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا،دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

 پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت،اڈیالہ جیل سے  بھی خبر آ گئی

مزیدخبریں