وزیراعلیٰ مریم نواز آج وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کریں گی

Jun 26, 2024 | 12:34:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج وزارت منصوبہ بندی و ترقی کا دورہ کریں گی۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز   پنجاب کے بجٹ میں طے کردہ اہداف کے حصول کے حوالے سے اجلاس منعقد کریں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزارتوں اور وزرا کی کارکردگی جانچنے کے حوالے سے سکور کارڈ سے متعلق بریفننگ دی جائے گی۔

پنجاب میں نظام کی بہتری، عوام کی خدمت کے منصوبوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت گورننس کے دیگر مجموعی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

اجلاس میں سکور کارڈ اور اس ضمن میں متعین کردہ اہداف کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیلی رپورٹ طلب،مریم نواز نے حکم سنا دیا

مزیدخبریں