ڈاکٹر مہیش کمار مالانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین منتخب

Jun 26, 2024 | 12:40:PM
ڈاکٹر مہیش کمار مالانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین منتخب
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی )ڈاکٹر مہیش کمار مالانی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔

ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کا انتخاب قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں کیا گیا،ڈاکٹر مہیش مالانی کا چیئرپرسن کیلئے نام ڈاکٹر محمد شہباز بابر نے تجویز کیا، اعجاز جاکھرانی نے تائید کی،چیئرمین نےکمیٹی ممبران کا متفقہ چیرمین منتخب کرنے پر شکریہ ادا کیا۔کمیٹی ممبران  نے ڈاکٹر مہیش کمار مالانی کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

ڈاکٹر مہیش کمار ملانی اس وقت صوبہ سندھ کے ضلع تھرپارکر سے قومی اسمبلی کے منتخب رکن ہیں۔ وہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی ہیں۔2008سے 2013  قومی اسمبلی کے ممبر اور 2013سے2018کے دوران سندھ اسمبلی کے ممبر کے طورپر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

ڈاکٹر ملانی لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (سابقہ لیاقت میڈیکل کالج جامشورو،سندھ) سے ایم بی بی ایس کی ڈگری رکھتے ہیں۔