روسی آرمی چیف اور سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

Jun 26, 2024 | 13:07:PM

(ویب ڈیسک)بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے روس کے آرمی چیف اور سابق وزیرِ دفاع کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین میں شہری اہداف پر حملے اور جنگی جرائم کے الزام میں ان افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، ہیگ میں قائم عدالت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ججوں کے خیال میں یہ ماننے کی بنیادیں موجود ہیں کہ روسی افواج نے جو 10 اکتوبر 2022ء سے 9 مارچ 2023ء تک یوکرین کے الیکٹرک انفرا اسٹرکچر کے خلاف میزائل حملے کئے اس کے یہ افراد ذمہ دار تھے۔

عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت کے دوران روسی افواج نے یوکرین میں متعدد مقامات پر سیکڑوں الیکٹرک پاور پلانٹس اور سب اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں حملے کئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس شہریوں یا سویلین انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ ،افسوسناک خبر آ گئی

واضح رہے کہ گزشتہ سال عدالت نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ بھی جاری کئے تھے،ان پر یوکرین سے بچوں کے اغوا کی ذمہ داری کا الزام لگایا گیا تھا، یوکرین کے جن علاقوں میں روسی افواج کا قبضہ ہے وہاں عام، غیر متحارب شہریوں کو ملٹری آپریشنز میں نشانہ بنانے کے انسانیت سوز واقعات بھی رونما ہوئے۔

مزیدخبریں