قومی اسمبلی اجلاس،نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کا عمل جار ی

Jun 26, 2024 | 13:21:PM

Read more!

(24 نیوز)ملک کے ایوان زیریں قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال بجٹ 25-2024 کے بجٹ کی شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔وزیرخزانہ محمداورنگزیب مطالبات زرمنظوری کےلئے پیش کررہے ہیں۔وزارت دفاع کے 2149 ارب 82 کروڑ روپے سے زائد کے 4 مطالبات زر منظور،،شعبہ ہوا بازی کا4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور،،ایئر پورٹ سکیورٹی فورسزکا 14 ارب 38 کروڑ 34لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیاگیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا جاری ہے، ایوان میں مختلف وزارتوں، ڈویژنز کے مطالبات زر کی شق وار منظوری دی جا رہی ہے۔
 ضرورپڑھیں:پاکستان کو منشیات سے پاک معاشرہ بنانے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی:محسن نقوی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مختلف وزارتوں، ڈویژنز کے مطالبات زر ایوان میں پیش کر رہے ہیں، ایوان نے شعبہ ہوا بازی کا 4 ارب 48 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کرلیا، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس کا 14 ارب 38 کروڑ 34 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا، اس کے علاوہ کابینہ کا 3 ارب 51 کروڑ 89 لاکھ سے زائد کے مطالبہ زر منظور دی گئی۔

اجلاس کے دوران شعبہ کابینہ کا 3 ارب 33 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کا مطالبہ زر منظور کیا گیا جب کہ ہنگامی امداد اور بحالی کے لیے 8 ارب 89 کروڑ 34 لاکھ کے مطالبہ زر کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں