وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کی دعوت دیدی

عمران خان کو مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں, آئیں !چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کرتے ہیں،میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں، قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب

Jun 26, 2024 | 15:39:PM
 وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کی دعوت دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تقریر میں یہ بات کی تھی کہ ہم نے میثاق جمہوریت پر اتفاق کیا، اب میثاق معیشت پر بھی اتفاق ہونا چاہیے، حالانکہ حکومت ان کی تھی، نہ صرف میری اس پیشکش کو ٹھکرایا گیا بلکہ اس ایوان میں جو نعرے بلند ہوئے وہ تاریخ میں ہمیشہ سیاہ باب میں یاد رکھے جائیں گے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں !چارٹر آف اکنامی پر اتفاق کرتے ہیں، میں نے اپنی پہلی تقریرمیں چارٹر آف ڈیموکریسی کی بات کی ، پھر مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کہا کہ آئیں! چارٹر آف ڈیمو کریسی پر اتفاق کریں ، میری بات کو حقارت سے نظر انداز کیا گیا، میری بات پر ایسے نعرے بلند کئے گئے جس کا ذکر اس ایوان کی توہین ہے۔

میری والدہ کا انتقال ہوا تو میں جیل تھا، اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی ہم ان کے ساتھ نہیں کرنا چاہتے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ آصف اور رانا ثناللہ سمیت ہمیں زمینوں پر لٹایا گیا، گھر سے کھانا نہیں لانے دیا گیا، ہماری دوائیاں بند کی گئیں، نہیں چاہتے کہ ان کے ساتھ بھی ایسی زیادتی ہو جو ہمارے ساتھ ہوئی، میں بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا رہا کبھی جیل میں رویا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دور میں ہمارا ساتھ جو سلوک ہوا وہ بھی سب جانتے ہیں،آج بانی پی ٹی آئی جیل میں مشکلات میں ہیں تو آئیں بات کریں، ملک کی ترقی اور اس کو آگے لے کر جانے کیلئے آئیں ملکر بیٹھیں، پاکستان کے مفاد میں معاملات طے کریں۔