وفاقی کابینہ کی او جی ڈی سی ایل کو 12 سال پرانا ادھار واپس کرنے کی منظوری

Jun 26, 2024 | 15:45:PM
وفاقی کابینہ کی او جی ڈی سی ایل کو 12 سال پرانا ادھار واپس کرنے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی کابینہ نےاو جی ڈی سی ایل کو12سال پرانا ادھار واپس کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےاوجی ڈی سی ایل کو82ارب روپےکی ادائیگی کرنے کی منظوری دی، وزارت بجلی کی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ نے 2012 میں او جی ڈی سی ایل سے 82 ارب روپےادھارلیا تھا، او جی ڈی سی ایل کو ادھار پرسود کی ادائیگی الگ سےکی جائے گی، ادھار رقم بجلی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کے لیے لی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک اور بڑی سیاسی جماعت نے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کر دی

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فنڈزکامقصدپاورسیکٹرکے انٹرکارپوریٹ سرکلرڈیٹ کا تصفیہ بھی تھا، وزارت خزانہ نےصدرپاکستان کی جانب سےفنانسنگ فیسلٹی کی گارنٹی دی تھی، وفاقی حکومت نےبعدازاں فنانسنگ فیسلٹی کوسرکاری قرضے میں تبدیل کر دیا تھا۔