جفا کی اداکارہ سحر خان کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟

Jun 26, 2024 | 16:17:PM
جفا کی اداکارہ سحر خان کو تنقید کا نشانہ کیوں بنایا جارہا ہے؟
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کی نوجوان اور چلبلی اداکارہ سحر خان جس ڈرامہ میں اداکاری کرتی ہیں وہ سپر ہٹ ہوجاتا ہے مگر آج کل ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کی وجہ کیا ہے؟

سحر خان پاکستان کی ایک بہترین اداکارہ ہیں،جب بھی انہوں نے اداکاری کی تو رومانوی کردار ہی نبھایا ہے، انہوں نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں اپنے کریئر کا آغاز ہم ٹی وی کے سیریل ’سانوری‘ سے کیا۔ان کے قابل ذکر ڈراموں میں فرق، رنگ محل، زخم اور فیری ٹیل  ہیں۔

اداکارہ سحر خان کہتی ہیں کہ سانوری ڈرامہ ان کی وجہ شہرت بنا مگر رنگ محل کے بعد لوگوں نے ان کو مزیدجاننا شروع کر دیا۔ بعدازا فیری ٹیل ڈرامہ ان کے ایکٹنگ کرییئر کا ایک اور کامیاب ڈرامہ رہا۔  فیری ٹیل کی شاندار کامیابی سے شہرت اور اعتماد میں اضافہ ہوا ۔

حال ہی میں سحر خان ہم ٹی وی کے ڈرامہ ’جفا‘میں دکھائی دے رہی ہیں جن کے ساتھ عثمان مختار اور ضرار خان بھی ہیں ۔سحرخان کے ڈرامہ سیریل جفا کے مناظر وائرل ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں سحر خان اور ضرار خان کے درمیان رومانوی مناظر دیکھے گئے جو  جفا ڈرامے کی قسط نمبر 5 کے ہیں ۔یہ مناظرہم ٹی وی کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اپلوڈ کیے گئے جس پر سحرخان کی اداکاری کو مداحوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ  مداحوں نے نوجوانی میں محبت کی عکاسی کا غلط میسیج دینے پر بھی تنقید کی۔ مداحوں کا کہنا تھا کے ان کی اداکاری عروج پر تھی مگر  انہوں نے اپنے فیری ٹیل کی امید پاشا کے کریکٹر کی نقل کی ہے۔کچھ کا  یہ کہنا تھا کہ بچگانہ اداکاری کر کے سمجھ رہی ہیں کے یہ کیوٹ لگ رہی ہیں جبکہ ان کی اداکاری سامعین کو پریشان کر رہی ہے۔ مزید ناقدین کا کہنا تھا کہ یہ ایک بیتاب کریکٹر ہے جوکہ  سامعین کو غصہ پر مجبور کر رہا ہے کیوں کہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ اپنی تعلیم سے زیادہ اپنے بوائے فرینڈ میں انویسٹ کر رہی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین  لکھتے ہیں کہ سمیرہ فضل کے سکرپٹ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں ان کا فوکس نوجوان محبت کی کہانیوں پر ہوتا ہے،کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کالج کے طالب علموں کے درمیان محبت دکھانا غیر مناسب ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں میں مونٹیسوری جانے والے بچوں کی بھی محبت کی کہانیاں دکھائی جانے لگیں گی ۔