(عیسیٰ ترین) قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنماء ٹکری عبدالنبی محمدشہی جان بحق ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے نواحی علاقے منگچر میں افسوسناک واقع پیش آیا، مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قبائلی رہنماء کو قتل کر دیا، قبائلی و سیاسی رہنماء ٹکری عبدالنبی محمدشہی کو نامعلوم مسلح افراد نے گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سوات و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
لیویز ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مقتول کی لاش کو آر ایچ سی منگچر منتقل کیا گیا ہے، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا، ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔