اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو جلسہ عام کا اعلان

Jun 26, 2024 | 17:01:PM
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو جلسہ عام کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 6 جولائی کو ترنول کے مقام پر جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد عامر مغل کا کہنا ہے کہ آج ڈی سی اسلام آباد سے ملاقات کی، ہم نے انتظامیہ کو 4 مقامات کے نام تجویز کیے تھے،  ڈی سی صاحب کے ساتھ ترنول کے مقام پر اتفاق ہوگیا ہے، ڈی سی صاحب نے کہا ہے وہ آج این او سی بھی جاری کر دیں گے، ڈی سی کی جانب سے زبانی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلح افراد کی فائرنگ، اہم رہنما جاں بحق

عامر مغل نے مزید کہا کہ  6 جولائی شام کو راولپنڈی اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، جلسہ میں عوام بھرپور شرکت کریں گے، جلسہ ثابت کرے گا راولپنڈی اسلام آباد پی ٹی آئی کا قلعہ ہے۔