خواتین اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟ ماہر ڈاکٹر نے بتا دیا

Jun 26, 2024 | 17:30:PM
خواتین اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟ ماہر ڈاکٹر نے بتا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خواتین اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟ کونسی غذاؤں کا استعمال کرنا ضروری ہے؟ زچگی کے دوران کونسی احتیاطیں کرنا چاہیے؟

24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے گائناکالوجسٹ ڈاکٹر غزالہ معین نے عورتوں کی صحت سے متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اچھی ماؤں سے ہی اچھی قوم کی تشکیل ممکن ہے، عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھانے پینے کا خاص خیال رکھیں اور احتیاط برتیں، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھیں، ہمارے معاشرے میں عورتوں کو صحت کی بے شمار پچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ خواتین اپنی غذا کا خیال نہیں رکھتیں اور پچوں کی پیدائش میں وقفہ بھی نامناسب ہے، ماں کمزور ہو گی تو بچہ بھی کمزور ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: جان بچانے والی 10 ادویات جعلی ہونے کا انکشاف

غذا ضروریات کو پورا کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ عورتوں کو چاہیے کہ وہ دودھ، دہی، انڈہ، سبزیاں، گوشت اور پھل کو اعتدال میں اپنی غذا کا حصہ بنائیں، ناشتہ بادشاہوں کی طرح کریں یعنی خوب سیر ہو کر کھائیں، دوپہر کا کھانا شہزادو کی طرح کریں یعنی قدرِ کم اور رات کا کھانا فقیروں کی طرح کھائیں بالکل تھوڑا سا، ہمیشہ سے بھوک رکھ کر کھائیں کیونکہ دنیا میں بے شمار لوگ بسیار خوری کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔

زچگی کے دوران عورتوں کی غذائی ضروریات سے متعلق انہوں نے کہا کہ حاملہ خواتین کی اگر غذائی ضروریات پوری نہ ہوں تو ان کو سپلیمنٹ کا استعمال کرنا چاہیے، بازار سے اچھے کیلشیم اور آئرن کے سپلیمنٹس باآسانی مناسب قیمت پر دستیاب ہیں ان کا استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، اپنا خاص خیال رکھیں کیونکہ آپ صحت مند ہوں گی تو پیدا ہونے والا بچہ بھی صحت مند ہو گا۔