سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

Jun 26, 2024 | 20:57:PM
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف کے اجلاس  میں اراکین کی  چیئر مین پی ٹی آئی  بیرسٹر گوہر سے  شکوے شکایتوں کے انبار لگا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک احمد خان بچھر اور بیرسٹر گوہر کی قیادت میں ہونے والے پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں اراکین پنجاب اسمبلی، پی ٹی آئی رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز نے بھی شرکت کی ،اراکین اسمبلی نے چیئر مین پی ٹی آئی سے گلے شکوے کیے ، ایم پی ایز کی جانب سے کہا  گیاہے کہ تحریک انصاف کی تمام کمیٹیوں میں صرف ایم این ایز کو شامل کیا جاتا ہے،ایم پی ایز کو کسی کمیٹی میں شامل نہیں جاتا۔

بیرسٹر گوہر نے یقین دہانی  کرائی کہ آئندہ تمام کمیٹیوں میں ایم پی ایز کو بھی شامل کیا جائے گا، آئندہ تمام فیصلوں میں اپنے اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا، چیئر مین پی ٹی آئی کا احتجاج نہ کرنے والے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز پر اظہار برہمی،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اور ایم پی ایز باقاعدہ احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کریں، ہر ہفتے صوبے بھر میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی میں اختلافات اور استعفوں کا معاملہ مولانا فضل الرحمان نے حل کروادیا