کیا امیشا پٹیل اور سلمان خان شادی کرنے والے ہیں؟ اداکارہ کا جواب سن کر سب حیران

Jun 26, 2024 | 21:10:PM
کیا امیشا پٹیل اور سلمان خان شادی کرنے والے ہیں؟ اداکارہ کا جواب سن کر سب حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) بھارتی ادکارہ سلمان بھائی کی شادی کی خواہش ان کے فین کو ہر وقت ستاتی رہتی ہے ، نہ صرف وہ بلکہ  بھارتی اداکارہ بھی ان کی شادی کو لیکر بے تاب ہیں ، ایسے میں ان کا نام بالی ووڈ کی معروف اداکارہ امیشا پٹیل   کے ساتھ جڑے لگا ہے ۔

واقع کچھ یوں ہے کہ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک تفریحی اے ایم اے سیشن میں ، ”کہو نا پیار ہے“ کی اداکارہ  امیشا پٹیل نے مداحوں کے سوالوں کا کھل کر جواب دیا،اور اپنی شادی کے بارے میں بھی بتایا،ایک ایکس صارف نے امیشا سے پوچھا کہ، ان کا پسندیدہ اسٹار کڈ کون ہے؟ تو انہوں نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر جواب دیا کہ، میرے لیے بالی ووڈ میں سب سے خوبصورت بچے ہمیشہ کرینہ کے بیٹے تیمور اور شاہ رخ خان کے ابراہم رہے ہیں۔ یہ دونوں بہت خوبصورت ہیں۔

بگ باس میں حصہ لینے کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ، میں کئی سال پہلے بگ باس میں مالکن کی حیثیت سے تھی۔ گھر کے اندر، میرے لئے اس زندگی میں رہنا ممکن نہیں ہے۔ میں اندر جانے کے بجائے لندن میں گھومنا اور خریداری کرنا پسند کروں گی۔

جب ایک مداح نے مذاق میں کہاکہ، امیشا اور سلمان خان دونوں غیر شادی شدہ ہیں اور کیا مستقبل میں دونوں کی شادی کا امکان ہے تو، 49 سالہ اداکارہ نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ، سلمان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی میں شادی شدہ ہوں؟ تو کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہمیں شادی کرنی چاہیے؟ ہمارے لیے شادی کرنے کے لیے اہم نکتہ کیا ہے۔ شادی یا فلمی پروجیکٹ؟

اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ شادی کرنے کے لئے تیار ہیں، لیکن دولہا تلاش کرنے سے قاصر ہیں۔ ’’لڑکا نہیں مل رہا ہے۔ میں طویل عرصے سے تیار ہوں،‘‘ انہوں نے کہا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات, شہریار آفریدی کے بعد مزید 27 ممبران کا استعفےکا فیصلہ