استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق معاملات ٹھیک ہو جائینگے، سلیم مانڈوی والا

Mar 26, 2021 | 00:11:AM
استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق معاملات ٹھیک ہو جائینگے، سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کاکہناہے کہ استعفوں اورلانگ مارچ سے متعلق معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ سیاسی جماعتوں میں ہمیشہ اختلافات رہیں گے،سیاسی جماعتوںمیں مس انڈر سٹینڈنگ بھی ہوتی ہے،
ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم میں تمام معاملات پر بات چیت ہوتی ہے، پیپلزپارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پہلے بھی فیصلہ کیا تھا استعفے نہیں دیں گے،ہرپارٹی کے اپنے اپنے فیصلے ہوتے ہیں،اگرکہاگیاہے نوازشریف واپس آئیں تو اس مطالبے میں کوئی برائی تو نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کیمرج اولیول کے امتحانات 15 مئی کے بعد لینے پر رضامند ہوگیا،وفاقی وزیر تعلیم