(24 نیوز) پاکستان کی معروف ڈرامہ و ناول نگار حسینہ معین کراچی میں 80 برس کی عمر میں انتقال فرما گئیں۔
تفصیلات کےمطابق حسینہ معین کی نماز جنازہ آج کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد آئی بلاک میں بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔ انہیں حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔ حسینہ معین نے سٹیج ، ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان کیلئے متعدد ڈرامے تحریر کئے۔ ٹیلی ویژن کیلئے لکھے گئے ان کے مشہور ڈراموں میں ان کہی، دھوپ کنارے، پڑوسی اور دھندلے راستے شامل ہیں۔ وہ 20 نومبر 1941کو بھارت کے شہر کانپور میں پیدا ہو ئیں تھیں۔