کسان آج ’’بھارت بند‘‘ کر دیں گے۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں مودی حکومت کے 3 زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری ہے اور آج کسان یونینوں کے اعلان کے مطابق ’بھارت بند‘ منایا جائے گا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاجی کسانوں نے بھارتی شہریوں سے اپیل کی ہے وہ ’ بھارت بند ‘ کو کامیاب بنائیں۔ ایک بیان میں کسان یونینوں نے کہا کہ ملک گیر بھارت بند کا صبح 6 بجے سے آغاز ہوگا اور شام 6 بجے ختم ہوگا۔ زرعی قوانین کے خلاف دہلی سے متصل تین سرحدوں سنگھو ، غازی پور اور تکری میں کسانوں کا یہ احتجاج 4 ماہ سے جاری ہے۔ یونین قائدین نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں تمام سڑکیں اور ریل ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں اور دیگر عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں وہاں استثنیٰ دیا جائے گا۔ کسان قائدین نے کہا کہ احتجاج میں حصہ لینے کیلئے ہزاروں افراد دور دور سے آرہے ہیں۔ کسان ایک ایسے وقت میں بھارت بند میں حصہ لے رہے ہیں جب کھیتوں میں گیہوں کی فصل تیار کھڑی ہے۔بھارتیہ کسان یونین کے صدر راکیش ٹکیت نے کہا کہ احتجاجی کسان دہلی میں داخل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر ہمیں توڑنے کی کوشش کررہی ہے۔