شوکت یوسفزئی سے غیر ضروری سوال کرنے پر  وارڈن معطل

Mar 26, 2021 | 09:58:AM
 شوکت یوسفزئی سے غیر ضروری سوال کرنے پر  وارڈن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پشاور میں صوبائی وزیرمحنت شوکت یوسفزئی  سے واک کے دوران ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوالات پوچھنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا گیا۔

حکم نامے کے مطابق ریس کورس گارڈن میں واک کے دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے  شوکت یوسفزئی سے ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوالات پوچھے جس پر صوبائی وزیر نے نا پسندیدگی کا اظہارکیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا  جبکہ سی سی پی او پشاور کا کہنا ہےکہ ٹریفک وارڈن کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینی چاہیے تھی، ٹریفک اہلکار دوران ڈیوٹی کسی کے ساتھ غیر ضروری گفتگو سے اجتناب کریں۔