پاکستان کرکٹ ٹیم کا 34 رکنی سکواڈ جنوبی افریقا روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کا 34 ارکان پر مشتمل اسکواڈ جنوبی افریقا روانہ ہو گیا ، سکواڈ کے تمام ارکان آج جوہانسبرگ پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان وائٹ بال اسکواڈ کے 34 اراکین میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں جبکہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین سعود شکیل ٹانگ میں انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انکی جگہ آصف علی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے جو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ جنوبی افریقا میں 3 ایک روزہ اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔قومی اسکواڈ 17 اپریل کو ہرارے روانہ ہوگا جہاں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ٹیسٹ اسکواڈ کے 10 ارکان 12 اپریل کو زمبابوے روانہ ہوں گے۔