چیئرمین سینٹ نےیوسف رضاگیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا

Mar 26, 2021 | 12:14:PM

Read more!

 (24نیوز) چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کےسینٹر یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینٹرز کے حمایتی  دستخطوں کے ساتھ درخواست جمع کروائی ،شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔

  ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے،  یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔

 چیئرمین سینٹ نے یوسف رضا گیلانی کواپوزیشن لیڈر مقرر کرکےنوٹیفیکیشن جاری  کردیا۔


 

مزیدخبریں