پیپلز پارٹی نے راولپنڈی کا جلسہ منسوخ کر دیا

Mar 26, 2021 | 12:25:PM

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے روالپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ہونیوالا جلسہ منسوخ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت سندھ  نے راولپنڈی میں جلسے سے سندھ میں  کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا تھا.چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 17 فیصد جبکہ سندھ میں یہ پھیلاؤ دو فیصد ہے اگر راولپنڈی میں چار اپریل کا جلسہ ہوا تو سندھ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔ بلاول بھٹو کو محکمہ صحت سندھ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے راولپنڈی میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کا جلسہ منسوخ کیا جائے۔

مزیدخبریں