نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے:خاقان عباسی

Mar 26, 2021 | 12:24:PM
 نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے:خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب احتساب نہیں، سیاست کا ادارہ ہے، جب انصاف نہیں ملتا تو لوگ مشتعل ہو جاتے ہیں۔

  تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئسولیشن میں رہنے کے باوجود وزیراعظم نے اجلاس بلایا، عمران خان نے اجلاس میں مریم نواز کی نیب پیشی پر گفتگو کی، نیب مقدمات کی اہمیت کا سب کو علم ہے۔

واضح رہے کہ خاقان عباسی نے کہا کہ نیب فیصلہ کر لے اس نے ملک میں کرنا کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ  عدالتوں کا احترام ہونا چاہیئے، سپریم کورٹ کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کرتا ہے۔ شاہد خاقان نے کہا ہے  کہ حکومت کا مقبوضہ کشمیر پر مؤقف کیا ہے ؟ کوئی نہیں جانتا۔