دیگر ادارے کھلے ،تعلیمی ادارے بند کیوں؟احتجاجی مظاہرہ

Mar 26, 2021 | 12:52:PM

(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کے خلاف پرائیوٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ 

تفصیلات کے مطابق مظاہرے میں طلبہ و طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے دیگر ادارے کھلے ہیں تو تعلیمی اداروں کو بند کیوں کیا گیا ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے احتجاج میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی، جن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے بندش کا یہ حکومتی فیصلہ قابل قبول نہیں ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں آئے سکولز کے ان بچوں نے بھی وزیر تعلیم شفقت محمود سے سکولز دوبارہ کھول کر شفقت دیکھانے کا مطالبہ کیا ہے۔پرائیوٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات نہ مانے جانے پر 31 مارچ کو حکومت کے خلاف دھرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

مزیدخبریں