منی لانڈرنگ ریفرنس، شہباز شریف نے ضمانت کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Mar 26, 2021 | 13:03:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق شہباز شریف نے اپنی درخواست میں قومی احتساب بیورو ( نیب) کو فریق بنایا ہے۔ ن لیگی رہنما نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، نیب نے ان سے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، شہباز شریف نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انکی ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔

 

مزیدخبریں